بس اسٹینڈ سمیت ضلع بھر میں قائم بس اڈوں اور اسٹینڈز پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں‘ ڈی سی صفدر حسین ورک

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ سمیت ضلع بھر میں قائم بس اڈوں اور اسٹینڈز پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، بس اسٹینڈز پر مردو خواتین کے لیے الگ الگ وینٹگ رومز، مساجد اور خواتین کے لیے نماز کے لیے صاف ستھری جگہ مختص کی جائے، واش رومز صاف ہوں، واش رومز کے باہر مسافروں کو تولیہ اور صابن فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ٹرانسپورٹ مالکان و اڈا مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیکٹریری آر ٹی اے صدام حسین، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مسافروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے،بس اڈوں کی صفائی اور تزئین وآرائش پر خصوصی توجہ دی جائے، تمام اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے فرنٹ ڈیسک قائم کئے جائیں، آگاہی کے لئے سائن بورڈز نصب کئے جائیں، انہوں نے ے کہا کہ اڈوں کی خوبصورتی میں اضافے کے شجرکاری کی جائے، مسافروں کی سیکورٹی کے پیش نظر ہر اڈے پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کئے جائیں، اڈوں پر صفائی کے لئے عملہ ہر وقت موجود رہے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام مالکان اپنے طور پر اڈڈوں پر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، ضلع انتظامیہ گجرات ٹرانسپورٹ مالکان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔
 

اشتہارات