شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمے کیا جائے:ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 13-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمے کیا جائے، تاجر تنظیمیں اپنے طور پر ناجائز تجاوزات فوری ختم کروائیں، بازاروں میں راستوں پر رکھے سامان کو فوری اٹھا لیا جائے، تمام تاجر، دکاندار حضرات کو شٹر کے اندر اپنی حدود میں سامان رکھنے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈنگہ شہر بھر میں صفائی، نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے، شہر میں بہترین صفائی کے انتظامات کو جلد مکمل کیا جائے، اس سلسلہ میں اے سی ذوہیب ممتاز کھاریاں ایم سی سروسز کی نگرانی کریں گے۔ سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دیں گئیں۔ انکا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے سینٹری ورکرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔  ضلع بھر  کو ناجائز تجاوزات سے فوری کلیئر کروایا جائے تاکہ بازار کشادہ ہوسکے پیدل چلنے والوں کے آسانی ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے، اجلاس کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز، سی او میونسپل کمیٹی ڈنگہ اربارب عارف اس موقع پر موجود تھے۔
 

اشتہارات