دوہرے قتل اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک دبئی سے گرفتار

Published: 13-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری جمشید اختر)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری‘ دوہرے قتل اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری  انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک دبئی سے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ رحمانیہ انسپکٹر شاہد حسنین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خطرناک مجرم اشتہاری عادل محمود ولد مہدی خاں سکنہ وڑانچاوالہ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرم تھانہ رحمانیہ پولیس کو دوہرے قتل اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب تھاجو بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ جسے تھانہ رحمانیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کے استعمال سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروا کربیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصرجو بیرون ملک فرارہو چکے ہیں ان کوبذریعہ انٹرپول گرفتار کر کے  قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
 

اشتہارات