نیشنل سینما ڈے کیلئے بلاک بسٹر’جوان‘ کے دو لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

Published: 14-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارت میں سینما کے قومی دن کیلئے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’جوان‘ کیلئے دو لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ میگا تھرلر ’جوان‘ اپنی ریلیز کے ساتھ ہی انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے اور اب نیشنل سینما ڈے پر بھی اس کی حکمرانی ہوگی۔نیشنل سینما ڈے کے موقع پر پورے ملک میں فلموں کے ٹکٹ پر رعایت ملتی ہے اور مداح ’جوان‘ کو بھی صرف 99 روپے میں دیکھ سکیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ’جوان‘ کیلئے لوگوں کے رش کے پیش نظر سینما گھروں میں مزید اسکرینوں اور خصوصی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی تھی۔

اشتہارات