Published: 15-10-2023
ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں سپر اسٹار عامر خان کی واپسی کے چرچے ہیں اور اب نئی خبر کے مطابق فلم ’ستارے زمین میں‘ ان کے مدمقابل ہیروئن کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق جینیلیا دیش مکھ فلم میں خاتون کا مرکزی کردار نبھائیں گی اور وہ عامر خان کے ساتھ 16 برس بعد کام کررہی ہیں۔جینیلیا دیش مکھ نے اس سے قبل فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ میں اداکار کے بھانجے عمران خان کے مدمقابل کام کیا اور فلم کو عامر خان نے پروڈیوس کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فلم کیلئے جس طرح کے خاتون کردار کی ضرورت تھی، جینیلیا اس کیلئے بالکل موزوں ہیں، اسی لئے انہیں فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔’ستارے زمین پر‘ میں اداکارہ عامر خان کی محبت کا کردار نبھائیں گی اور وہ مرکزی کردار کو ابنارمل بچوں کی ٹریننگ کیلئے سپورٹ مہیا کریں گی۔عامر خان اور جینیلیا نے اپنے کرداروں کو ادا کرنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے اور وہ شوٹنگ سے قبل خود کو کردار میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔