حماس اسرائیل تنازع؛ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے، امریکی عہدیدار

Published: 17-10-2023

Cinque Terre

  واشنگٹن: امریکی حکام نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔ اسرائیل نے 8 روز قبل حماس کے اسرائیل کے اندر غیر معمولی حملوں کے جواب میں غزہ پر بمباری کی مہم شروع کی ہے جس میں خواتین، بچوں سمیت 2,670 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک چوتھائی بچے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بتایا کہ ’’اس تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے اورشمال میں دوسرا محاذ کھل سکتا ہے اور یقیناً اس میں ایران کی شمولیت کا خطرہ ہے‘‘۔ایک امریکی اہلکار نے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے فوجی موجودگی کے بارے میں کہا خہ “ایران کمرے (خطے) میں ہاتھی (سب سے بڑا خطرہ) ہے، جبکہ بحری جہازوں کے ساتھ جنگی جہاز اور حملہ آور طیارے ہیں۔ اسے علاقائی تنازعہ بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

اشتہارات