Published: 18-10-2023
نیویارک: غزہ میں فضائی حملوں کے شکار معصوم فلسطینیوں کی حمایت پر اسرائیل نے نامور امریکی ماڈل جیجی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی ماڈل نے واضح الفاظ میں لکھا کہ جس طرح اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں سے یہودیوں کا کوئی تعلق نہیں، اسی طرح اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہود مخالف نہیں کہا جاسکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہودی بچوں کی موت پر آنکھیں کیوں پھیر رہی ہیں۔سرکاری اکاؤنٹ نے مزید لکھا کہ کہ جیجی حدید کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔