Published: 23-10-2023
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار دلیپ تاہل کو نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ 65 سالہ اداکارہ پر یہ کیس 5 برس پرانا ہے جب انہوں نے ایک رکشہ والے کو گاڑی سے ٹکر ماری تھی جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔میڈیکل شواہد کے مطابق اداکار کے خون میں الکحل کے اثرات پائے گئے اسی لئے مجسٹریٹ کورٹ نے انہیں سزا سنائی۔2018 میں ایک رکشہ ڈائیور کو ٹکر مارنے پر ممبئی پولیس نے انہیں گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔دلیپ تاہل بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں بازیگر، کہو ناں پیار ہے، سولجر اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔