گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کا گرینڈ آپریشن مختلف وارداتوں میں مطلوب 3گینگ ٹریس کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا

Published: 23-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کا گرینڈ آپریشن مختلف وارداتوں میں مطلوب 3گینگ ٹریس کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا  مجموعی طور پر 14لاکھ 85ہزار روپے نقدی اور 2عدد موٹر سائیکل برآمد  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گجرات سٹی کے علاقہ میں سٹریٹ کرائم، راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں مطلوب مختلف گینگز کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI عدیل افضل کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے انتہائی محنت، جانفشانی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 3گینگ ٹریس کر 7ملزمان کو خصوصی آپریشن کے ذریعے گرفتار کر لیا۔ 1۔  تھانہ اے ڈویژن پولیس نے گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور نوسر بازی کی وارداتیں کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتار کر کے  ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان میں 1۔ ناظر حسین ولد محمد سفیر سکنہ پیپلز کالونی فیصل آباد 2۔ محمد نعیم ولد عبدالرحمن سکنہ فیصل آباد 3۔ امداد علی ولد بشیر احمد سکنہ فیصل آباد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان جعلی پیر اور نوسر بازی کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورتے تھے  2۔ گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہر کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار کر کے 2عدد موٹر سائیکل اور 40ہزار وپے نقدی برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ یوسف ولد غلام سرور سکنہ لدھا سدھا2۔ ساجد حسین ولد محمد فاضل سکنہ جلالپورجٹاں شامل ہیں گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کے 4مقدمات میں ملوث تھے۔3۔ راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 2رکنی(شقو گینگ) کو پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 4لاکھ 45ہزار روپے نقدی برآمدکر لی۔گرفتار ملزمان1۔ شفقت علی ولد محمد سلیم سکنہ مدینہ ٹاون فیصل آباد 2۔ منور علی ولد غلام یاسین سکنہ رانا ٹاون لاہور۔ملزمان کی گرفتاری سے تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی 4 وارداتوں کو ٹریس کیا۔ جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات