چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار‘تین لاکھ روپے نقدی برآمد

Published: 29-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تین لاکھ روپے نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے سٹی ایریا میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژنSI یاسیر احمد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمداعجاز 2۔ علی حیدر سکنائے وہاڑی شامل ہیں۔ جن سے مسروقہ تین لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات