ضلع میں اینٹی رائٹ تربیتی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے‘ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال

Published: 31-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ  جدید اینٹی رائٹ کٹس میں ملبوس جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے نپٹنے، مشتعل مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے مہارتوں کا مظاہرہ کیا‘ڈی پی او نے عملی طور پر جوانوں کی مہارت کو چیک کیا اور انہیں اہم تکنیکس کے متعلق آگاہی دی‘ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کے مطابق ضلع میں اینٹی رائٹ تربیتی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے مرحلہ وار تمام جوانوں کو اینٹی رائٹ سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی گی۔
 

اشتہارات