کامیڈین سہیل احمد کی مولانا طارق جمیل سے بیٹے کی موت پر تعزیت

Published: 01-11-2023

Cinque Terre

میاں چنوں: پاکستان کے نامور کامیڈین اداکار سہیل احمد نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر تعزیت کی ہے۔ اداکار نے میاں چنوں میں مولانا طارق جمیل کے آبائی گاؤں جاکر ان کے بیٹے کی حادثاتی موت افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مولانا کے ساتھ ان کے گھر میں موجود ہیں اور انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات صبا قمر، احمد علی بٹ اور دیگر بھی افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ عاصم جمیل دماغی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، انہوں نے گارڈ سے بندوق لے کر اپنے سینے میں گولی مار دی جس سے ان کی موت ہوگئی۔

اشتہارات