تھانہ سٹی سرائے عالمگیر:3 ملزمان کو گرفتار‘دو عدد پسٹل 30بور‘1360گرام چرس‘تھانہ بولانی:ملزم سے رائفل 223بور برآمد

Published: 01-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس سرائے عالمگیر سرکل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے دو عدد پسٹل 30بور اور 1360گرام چرس برآمد کرلی تھانہ بولانی نے ملزم سے رائفل 223بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم زین العابدین ولد محمد رفیق سکنہ کوٹیاں سرائے عالمگیر سے 1360گرام چرس، ملزم شاہزیب ولد مناظرسے پسٹل 30بور، ملزم محمد وارث ولد اللہ رکھا سے پسٹل 30بوربرآمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بولانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم رئیس احمد ولد محمد یعقوب سے رائفل 223بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔      
 

اشتہارات