یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا دوسرا بیج اختتام پذیر‘ڈی پی او کا انٹرنشپ مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات میں سر ٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم

Published: 01-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جاری یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا دوسرا بیج احتتام پذیر  ڈی پی او گجر ات نے انٹرنشپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم کئے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کے زیر اہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا دوسرا بیج احتتام پذیر ہو گیا۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان احمداور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔انٹرنشپ پروگرام کے دوران انٹرنیز کو ڈی پی او کمپلیکس، پولیس اسٹیشن، آئی ٹی ونگ، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین، ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹراور دیگر دفاتر کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصدعوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جار ہا ہے۔ انٹرنشپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا جو جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔ پولیس اور عوام کے درمیا ن فاصلو ں کو کم کرنے کے لئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انٹرنیز نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس کے انٹرنشپ پروگرام کو سراہا۔پر وگرام کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے انٹرنیز میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ اور بیجز طلباء تقسیم کئے۔  
 

اشتہارات