مہنگے داموں کھاد فروخت کرنیوالے 6ڈیلروں کیخلاف مقدمات درج

Published: 01-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال کی مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلران کے خلاف سخت کاروائی،6ڈیلران کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال کو کسانوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ سیدا شریف اور مانگٹ میں ڈیلران کی جانب سے مہنگے داموں کھاد فروخت کی جا رہی ہے۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈیلران کے خلاف مقدمات درج کروائے اور دکانوں کو سیل کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلران کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
 

اشتہارات