سعودی عرب نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

ریاض: سعودی عرب نے حج 2024ء کے لیے پروازوں کی آمد و رفت کا طریقہ کار مرتب کرلیا اور تاریخوں کا اعلان کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعوی ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا جس کے لیے درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ حج سے واپسی کی پروازوں کا آغاز 20 جون 2024 سے ہوجائے گا اور آخری پرواز حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر ان کے وطن 21 جولائی کو جائے گی۔سعودی ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت تمام ممالک کے ایئرلائنز کو مطلع کیا ہے کہ حج کی درخواستیں یکم جنوری 2024 تک لازمی جمع کرادیں۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس بار حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کو خوش آمدید کہا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔یاد رہے کہ کوونا وبا کے بعد گزشتہ برس سے حج اور عمرے کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئی ہیں۔

اشتہارات