اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کے قافلے پر فضائی حملے کو ’’جائز‘‘ قرار دے دیا

Published: 04-11-2023

Cinque Terre

اسرائیل نے جمعے کی سہ پہر غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے ایک قافلے پر فضائی حملے کو ’’جائز‘‘ قرار دیا ہے جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔  اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فضائی حملے کے حق میں دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا گیا کہ “طیارے نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کی شناخت فورسز نے کی کہ وہ جنگ کے علاقے میں ان کی پوزیشن کے قریب حماس کا دہشت گرد سیل کے زیر استعمال تھی۔دوسری جانب حماس سے وابستہ الاقصیٰ ٹی وی نے وزارت صحت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

اشتہارات