Published: 04-11-2023
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بالی وڈ انڈسٹری میں لگاتار 9 فلمیں فلاپ ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ اداکارہ کی نئی فلم ’تیجس‘ انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور اوپننگ ڈے پر صرف ایک کروڑ بزنس کرسکی ہے۔فلم اپنے ابتدائی پانچ دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی ’دھکڑ‘ کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق ’تیجس‘ اداکارہ کے فلمی کیریئر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری تین فلمیں اوسطاً ڈھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔