گجرات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن‘7ملزمان گرفتار‘مجموعی طور پر 32لیٹر شراب، 3عدد پسٹل 30بور، 1عدد رائفل 12بور برآمد

Published: 15-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔7ملزمان گرفتار۔مجموعی طور پر 32لیٹر شراب، 3عدد پسٹل 30بور، 1عدد رائفل 12بور برآمد  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ۔ منشیات اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہے۔ پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ملزمان 1۔ سخاوت علی سکنہ منڈی بھلوال سے پسٹل 30بور 2۔ اختر علی سکنہ کھمبی سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے دو منشیات فروشوں 1۔محمد واصف سکنہ ڈھیروگھنہ سے 10 لیٹر شراب 2۔ جمال سرور سکنہ ڈھیروگھنہ سے 12لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ ملزم محمد واصف اقدام قتل کے مقدمے میں مجرم اشتہاری تھا۔  تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 1۔ ناصر علی سکنہ حاجیوالہ سے پسٹل 30بور 2۔ طارق حمید سکنہ جیندڑ کلاں سے بندوق 12بور برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم امیر حمزہ ولد محمد افضال قوم جٹ سکنہ دھول کلاں سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
 

اشتہارات