راولپنڈی پولیس کا اعزاز،راولپنڈی پولیس نے اٹک، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے لوئر کلاس ٹریننگ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں

Published: 18-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس کا اعزاز،راولپنڈی پولیس نے اٹک، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے لوئر کلاس ٹریننگ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں، تین اضلاع کے ٹرینیز پر مشتمل اس کورس میں انعام حاصل کرنیوالے 06 میں سے 05 افسران کا تعلق راولپنڈی پولیس سے ہے۔راولپنڈی کے کانسٹیبل وقاص محمود نے آل راؤنڈ فرسٹ پوزیشن اور نصابی امتحانات میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی، کانسٹیبل عرفات زاہد نے آل راؤنڈ تھرڈ پوزیشن حاصل کی، کانسٹیبل ابراہیم اختر نے پریڈ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی،کانسٹیبل رضوان شوکت نے فائرنگ کے امتحان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی، آر پی او راولپنڈی نے پوزیشن حاصل کرنے والے ٹرینیز کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا، سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس بہترین ٹریننگ کورس کے انعقاد پر لائق تحسین ہیں، آر پی او سید خرم علی
 

اشتہارات