کم عمر اوربغیر لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی167چالان8گرفتار

Published: 22-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا ضلع بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او گجرات اسد مظفر شاہ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اب تک 175 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ جن میں سے 167 کے چالان جبکہ 8 کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گیے۔ اس دوران 88 گاڑیوں کو بھی تھانوں میں بند کیا گیا۔ گجرات ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل وغیرہ چلانے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 111 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ جن میں سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 103 ڈرائیورز کے چالان کئے گئے اور 8ڈرائیورز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوایا گیا۔ علاوہ ازیں 39 گاڑیوں کو بھی قبضہ پولیس میں لے کر تھانوں میں بند کیا گیا۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے شہریوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہیں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، والدین کو چاہیے کہ انہیں ہرگز ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہ دیں۔
 

اشتہارات