ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا بنیادی مرکز صحت گورالہ کا دورہ

Published: 24-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت گورالہ کا دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ ان کے ہمراہ تھے پولیو موبائل ٹیموں کی کارگردگی اور بنیادی مرکز صحت میں فراہم کردہ طبی سہولیات کیا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو مہم 27 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ دو روزہ فالو مہم چلائی جائے گی، پولیو ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنا روزانہ کا ہدف ہر صورت حاصل کریں، پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھرپور محنت کریں، بعدازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت گورالہ میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا، اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری چیک کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مریضوں کو بنیادی مرکز صحت میں بہتری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

اشتہارات