پشاور کے مشہور ہوٹل کا مالک غیر ملکی خاتون سیاح کو ’ہراساں‘ کرنے پر پھر گرفتار

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ’نازیبا حرکات‘ کے الزام میں ایک بار پھر چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں معروف چرسی تکہ کے مالک نثار کی سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر افسران بالا نے نوٹس لیا اور پھر ایس پی سٹی ڈویژن طیب خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مشہور تکہ ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کیا۔ایس پی سٹی ڈویژن نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے کوئی بالا تر نہیں، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُسے حوالات میں بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ چرسی کے مالک کو اس سے پہلے بھی غیر ملکی سیاحوں کو غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی نے کہا کہ ایک بار گرفتار اور مقدمہ اندارج کے باوجود معروف تکہ ریسٹورنٹ کے مالک کی پھر سے غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ایسے گرفتار کرلیا گیا۔

اشتہارات