تھانہ ڈنگہ‘ تھانہ رحمانیہ:بھاری مقدار میں شراب اور ناجائزہ اسلحہ برآمد کر لیا‘ مقدمات درج

Published: 26-11-2023

Cinque Terre

رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن تھانہ ڈنگہ نے 21 بوتل شراب،2 عدد کین 10/10لیٹر شراب اور 1عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا تھانہ رحمانیہ نے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز ولد فیاض سکنہ کشمیر کالونی راہوالی کینٹ گوجرنوالہ سے 21بوتل شراب، 2عدد کین 10/10لیٹر اور 1عدد پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ایس ایچ او رحمانیہ ایس آئی ذوالفقار نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ولد خالد سکنہ ٹبی چیچیاں سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
 

اشتہارات