دولہا نے شادی والے دن دلہن سمیت 4 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Published: 27-11-2023

Cinque Terre

بنکاک: تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن دلہن سمیت چار افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن اپنی دلہن سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق 29 سالہ دولہا چترونگ سکسوک اور 44 سالہ دلہن کنچنا پچونتھوک کی شادی ہفتے کے روز شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ہوئی۔ دولہا شادی کی تقریب سے اچانک نکلا اور بندوق لے کر واپس آیا، اُس نے اپنی بیوی، اس کی 62 سالہ ماں اور 38 سالہ بہن کو گولی مار دی۔ گولیاں شادی میں شریک دو مہمانوں کو بھی لگیں جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ چترونگ واقعے کے وقت کافی نشے میں تھا لیکن اس کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اُس نے پچھلے سال بندوق اور گولیاں قانونی طور پر خریدی تھیں۔تھائی میڈیا نے پارٹی کے مہمانوں کی پولیس کو بتائی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے دوران جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چترونگ اپنے اور کنچنا کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کر رہا تھا۔لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک قیاس آرائیاں ہیں، انہوں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ یہ کیس “جلد” بند ہو جائے گا۔ چترونگ اور کنچنا شادی سے پہلے تین سال تک ساتھ رہے تھے۔چترونگ سابق فوجی اور ایتھلیٹ تھا جس نے گزشتہ سال انڈونیشیا میں آسیان پیرا گیمز میں تیراکی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اُس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ ایبلٹی اسپورٹ گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں بھی شامل تھا۔چترونگ نے تھائی لینڈ کی سرحدوں پر گشت کرنے والی پیرا ملٹری لائٹ انفنٹری فورس کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران اپنی دائیں ٹانگ کھو دی تھی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں بندوق کی ملکیت عام ہونے کے باوجود فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہوتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بنکاک کے ایک لگژری مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اکتوبر 2022 میں ایک سابق پولیس اہلکار نے شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ایک نرسری میں بندوق اور چاقو کے حملے میں 37 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اشتہارات