ڈی پی او جہلم کی ہدایت: گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی

Published: 28-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔شیخ شہباز علی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر پولیس افسران چاک و چوبند ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،شرکاء کو چیک کر کے چرچز میں جانے دیا جا رہا ہے،سینئیر افسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر اور بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس گشت کناں ہیں،مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،جہلم شہر میں امن و امان کا قیام ہمارا فرض ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
 

اشتہارات