ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا ڈی سی کمپلیکس گجرات اور زیر تعمیر ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سمیت دیگردفاتر کا اچانک دورہ

Published: 28-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی سی کمپلیکس گجرات اور زیر تعمیر ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سمیت دیگردفاتر کا اچانک دورہ کیا، افسران و سٹاف کی حاضری اور زیر تعمیر پراجیکٹس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسسئین بلڈنگز محمد رؤف اور دیگر افسران  اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دفاتر کے ترقیاتی جاری کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں  کہ دفاتر  کی تعمیر پر کام تیزی سے کیا جائے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اٹارنی دفتر کی تعمیر پر 32 ملین روپے لاگت آئے گی، حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کے تمام فنڈز فراہم کردئیے ہیں اس سیکم کو اسی سال مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی مرمت کے کام کو فوری مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں لیڈیز کے دو واش روم تعمیر کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، جہاں مزید فنڈز درکار ہیں فنڈز کی ڈیمانڈ کی جائے، منصوبوں پر کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے۔
 

اشتہارات