گولڑہ ہاشم کے رہائشی نوجوان پر تشدد کرنیوالے پانچ ملزمان گرفتار

Published: 30-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ککرالی کا کامیاب آپریشن۔گولڑہ ہاشم کے رہائشی نوجوان پر تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں موضع بنیاں کے قریب اوباش نوجوانوں کے ایک گروپ نے گولڑہ ہاشم کے رہائشی نوجوان سہیل خادم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو بعد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئی۔واقعہ کے متعلق متاثرہ نوجوان نے تھانہ میں درخواست نہیں دی تھی۔ ویڈیو جونہی پولیس کے پاس پہنچی تو ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ تھانہ ککرالی میں درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم کی سربراہی میں پولیس نے خصوصی آپریشن کرکے واقع میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان موضع بنیاں کے رہائشی ہیں۔ جن سے انٹیروگیشن جاری ہے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ متاثرہ نوجوان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 

اشتہارات