پی ایم ایس پروبیشنرز کا ڈی پی او کمپلیکس اور تھانہ جات کا دورہ

Published: 30-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پی ایم ایس پروبیشنرز کا ڈی پی او کمپلیکس اور تھانہ جات کا دورہ۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے آفیسرز کو پولیس کی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس پروبیشنر آفیسرز کے گروپ نے ڈی پی او کمپلیکس اور سپیشل انیشئٹو پولیس اسٹیشن سول لائنز و صدر گجرات کا خصوصی وزٹ کیا۔ پی ایم ایس آفیسرز کو ڈی پی او دفتر کی مختلف برانچز کا وزٹ کروایا گیا جس میں انہیں برانچز کی ورکنگ کے متعلق بریف کیا گیا۔ گروپ نے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جہاں پر ڈی پی او گجرات نے نئے بھرتی ہونے والے پی ایم ایس آفیسرز کو پولیس کی جنرل ورکنگ اور مختلف شعبوں سے متعلق بریف کیا۔بعد ازاں پی ایم ایس آفیسرز کو سپیشل انیشئٹو پولیس اسٹیشن سول لائنز کا وزٹ کروایا گیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر عدنان شہزاد نے آفیسرز کو تھانہ پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور تھانہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا۔ انہوں نے پی ایم ایس آفیسرز کو تھانہ کی ورکنگ سے متعلق بریف کیا۔ اس کے بعد پی ایم ایس آفیسرز کو تھانہ صدر گجرات کا وزٹ کروایا گیا جہاں پر ایس ایچ او مبشر نواز نے آفیسرز کو تھانہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور پولیس کی ورکنگ سے متعلق بریف کیا۔
 

اشتہارات