ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا وڈ ورکنگ انسٹیٹیوٹ‘سوشل سیکورٹی ہسپتال گجرات کا دورہ

Published: 30-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈ ورکنگ انسٹیٹیوٹ اور سوشل سیکورٹی ہسپتال گجرات کا دورہ کیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر آصف صدیق، سینئر صحافی عامر بیگ، مبین الرحمن ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈ ورکنگ انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور لکڑی سے فرنیچر کی تیاری کے مراحل کا مشاہدہ کیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ووڈ ورکنگ انسٹیٹیوٹ میں فرنیچر کی تیاری کے حوالے سے جدید طریقوں سے تربیت فراہم کی جارہی ہے، وڈ ورکنگ انسٹیوٹ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری سے آراستہ ہے، وڈ ورکنگ انسٹیٹیوٹ میں سی این سی کٹنگ کی بھی تربیت فراہم کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈورکنگ انسٹیوٹ کی انتظامیہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سراہا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات، ڈسپنسری، وارڈز، آپریشن تھیٹر سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
 

اشتہارات