اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھانہ لکسیاں پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Published: 01-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھانہ لکسیاں پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑ لی  دوران ناکہ بندی کار کے خفیہ خانوں سے مختلف قسم کے جدید اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد پولیس نے سمگلنگ کرنیوالے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے 18 بندوق 12بور، 02 رائفل 223 بور،01 رائفل 222 بور،01 رائفل 3.3،19 عدد بنادیق،25 پسٹل 9mm، اور 115 پسٹل 30بور اور 100 عدد دیسی بیرل پسٹل 30بور برآمد اسی طرح 15000 گولیاں پسٹل30بور،9mm کی 1000 گولیاں، 2600 گولیاں ایس ایم جی، 7.62 ایم ایم 2250 گولیاں، بندوق 222 بور 2580 گولیاں اور 3000 ہزار گولیاں بندوق 12بور برآمد  ملزم یہ اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جا رہے تھے ملزم گاڑی کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر مختلف شہروں میں سمگل کرتا تھاملزم کی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیگرفتارملزم کے خلاف اسلحہ سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج سرگودھا پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہے  امن عامہ میں خلل کو برداشت نہیں کیا جائے گا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری ہے  غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سمگل کرنے والے ملزمان کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران
 

اشتہارات