لالہ موسیٰ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ سے تھانیدار فقر حسین شہید

Published: 01-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)لالہ موسیٰ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ سے تھانیدار شہید،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اے ایس آئی فقرحسین نے موضع جاتریہ کے قریب ناکہ لگارکھاتھا،پولیس نے روکاتو ڈاکوؤں نے اندھادھندفائرنگ کردی،فائرنگ سے اے ایس آئی فقرحسین موقع پر ہی شہیدہوگیا،ساتھی ملازمین سائیڈ پر ہوکر بچ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوگجرات سیداسدمظفر،ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمداکرم کی زیرقیادت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ فقر حسین لالہ موسیٰ تھانہ سٹی میں دومرتبہ بطور محررتعینات رہااور لالہ موسیٰ سٹی میں بطور محررکام کرتے ہوئے ہی اس کی کچھ عرصہ قبل ہی ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموشن ہوئی تھی اور پہلے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں تعینات رہابعدمیں اسے بطور چوکی انچارج تھانہ صدر پولیس چوکی جاتریہ میں تعینات کیاگیاجہاں وہ آج اپنی ڈیوٹی اداکرتے ہوئے شہادت کے مرتبہ پر فائزہوگیا،شہیداے ایس آئی فقرحسین جلالپورجٹاں کے گاؤں لالہ چک کارہائشی تھااور اپنے خاندان کاکفیل تھا۔
 

اشتہارات