پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم:ضلع گجرات کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس‘ صدارت سائرہ افضل تارڑ کی

Published: 01-12-2023

Cinque Terre

 (رپورٹ مرزا ظفر اقبال سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم:ضلع گجرات کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس۔ کمیٹی کے ضلعی کوآرڈینیٹر گجرات سائرہ افضل تارڑ کی صدارت میں اجلاس سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ طاہرالملک کی رہائش گاہ اجنالہ میں ہوا۔ کمیٹی نے ضلع گجرات سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کئے۔ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔مسلم لیگ (ن) گجرات  کے ضلعی صدر/جنرل سیکرٹری اور صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوے۔اجلاس میں ضلع گجرات سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے ون آن ون انٹرویوز کئے گئے اور ان کی سفارشات لی گئیں۔
 

اشتہارات