کالا گجراں پولیس کی اہم کاروائی:۔ قمار بازی میں ملوث 8ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور موٹر سائیکلز برآمد

Published: 03-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ: ارسلان خان سے)کالا گجراں پولیس کی اہم کاروائی، قمار بازی میں ملوث 08ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور موٹر سائیکلز برآمد،کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان سمیع،صغیر حسین،بلال سلیم،عدنان ساقی،ارشد محمود،مختار احمد،امجد محمود اور فیاض کو گرفتار کرلیا ملزمان نے شارع عام پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا جس پر کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 96ہزار 100روپے، 03عددموبائل فونز،03عدد موٹر سائیکلز اور 52عدد تاش کے پتیبرآمد کر لئے گئے قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جسکا قلعہ قمع کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
 

اشتہارات