8شراب سپلائرزملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،مجموعی طورپر62لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

Published: 03-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ۔ شیخ شہباز علی سے) جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،08شراب سپلائرزملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،مجموعی طورپر62لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاسول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نثار احمد،شکیل احمد، بلال،شہباز اور اللہ دتہ کر گرفتار کر لیا ملزمان نثار احمد،شکیل احمد،بلال،شہباز،اللہ دتہ سے 10،10لیٹر شراب برآمد کر لی منگلا کینٹ پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب اور رابیل احمد کر گرفتار کر لیا ملزم رابیل احمد سے 05لیٹر شراب اور ملزم شاہ زیب سے پسٹل 30 بور بمعہ روند برآمد کر لئے گئے جبکہ پنڈدادنخان پولیس نے قربان اور بابر سے 07 لیٹر شراب برآمد کر لی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
 

اشتہارات