تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii: اقدام قتل کے جرم میں ملوث روپوش مجرم اشتہاری گرفتار

Published: 07-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات:۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIپولیس کی کاروائی اقدام قتل کے جرم میں ملوث روپوش مجرم اشتہاری گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفرکی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ(فیز II)SIاختر محمود نے انچارج چوکی چک پنڈیASIکامران اختر اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے جرم میں ملوث مجرم اشتہاری محمد عاصم ولد محمد شفیع کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIپولیس کواقدام قتل کے مقدمہ نمبر37/23میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ جسے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔جبکہ مجرم اشتہاری کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی پسٹل 30 بوربھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات