Published: 09-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھانہ پھلروان پولیس نے 02 کار سوار منشیات سمگلرز جابر اور اسرار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان سے 7 کلو گرام افیون اور 3 کلوگرام چرس برآمدملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے ملزمان یہ منشیات پشاور سے لیکر پنجاب کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہیگرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لارہی ہے لوگوں کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران