جہلم پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے 4 پولیس افسران کو اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے

Published: 09-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے) جہلم پولیس ٹیلی کمیونیکیشن  کے 04 پولیس افسران کو اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ترقی پانے والے افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں رینک لگائے اور مبارکباد دی ترقی پانے والوں میں 01 سب انسپکٹر اور 03 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں ترقیاب ہونے والوں میں سب انسپکٹر شکیل احمد کیانی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاست، اسسٹنٹ سب انسپکٹرنعمان محمود اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر محمود  شامل ہیں اس موقع پر تمام ترقیاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہے مجھے امید ہیکہ آپ سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے?اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں،  اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
 

اشتہارات