تھانہ صدر کھاریاں:خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 2945گرام چرس برآمد

Published: 10-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات:۔تھانہ صدر کھاریاں پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 2945گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIبلال نعیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے بد نام زمانہ خاتون سمیت 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔نسرین بی بی عرف لاڈو2۔شہزاد عطاء الہی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کو صدر کھاریاں کے مختلف مقامات پرریڈ کر کے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے 2945 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات