Published: 10-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی۔ چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار 3عدد موٹر سائیکل اور 25ہزار روپے نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژنSI یاسیر احمد نے انچارج چوکی شاہدولہ ASI محمد شہروز اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوکان کے تالے توڑ کر نقدی اورموٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد صدیق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور 25ہزار نقدی برآمد کر لی۔جبکہ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔ دوران انٹیرگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ سٹی ایریا میں کھڑے موٹر سائیکل ماسٹر چابی کی مدد سے چوری کر لیتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔