Published: 10-12-2023
(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)گجرات پولیس کے قابل فخر Asiفقر حسین شہید کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری‘شہید کے بچوں کے لیے ایک اور پلاٹ کا تحفہ اور نقدی پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی چوہدری لیاقت حسین کی خصوصی کاوش سے چوہدری ہارون رشید (الشافع ہاوسنگ سوسائٹی) چوہدری محمد وقاص آف جاتریہ اور اہل علاقہ کی جانب سے گاؤں جاتریہ میں شہید فقر حسین کی یاد میں پرانوار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم، ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر چوہدری لیاقت حسین گجر،دیگر پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ خصوصی طور پراے ایس آئی فقر حسین شہید کے بیٹے اور دیگر لواحقین سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔شہید کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی اور دعاء مغفرت کی گئی۔جبکہ الشافع ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری ہارون رشید اور چوہدری وقاص آف جاتریہ کی جانب سے شہید فقر حسین ASI کے بچوں کو ایک پلاٹ اور نقدی ایک لاکھ روپیہ دی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری محمد اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید فقر حسین ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔شہید فقر حسین ایک بہادر اور بااخلاق پولیس آفیسر تھا۔شہید فقر حسین کی محکمانہ خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔فقر حسین شہید کے بچوں اور لواحقین کو چوکی جاتریہ اور مقام شہادت کا وزٹ بھی کروایا گیا۔حاضرین کی جانب سے پولیس کے شہداء کے لیے نعرے لگائے گئے۔