جوئے کے مقدمہ میں ملوث19ملزمان گرفتار‘ داؤ پر لگی رقم‘موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد

Published: 12-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے)ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری عمران حسین اور ٹیم کی بڑی کاروائی، کی جوئے کے مقدمہ میں ملوث19ملزمان گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق داؤ پر لگی رقم،موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ملزمان سیف اللہ‘وقار اقبال‘شہباز‘علی افضل‘شہریار‘عبدالجبار‘اعظیم محسن رؤف‘محمد حفیظ،محمد شہزاد‘جنید فاروق‘حیدرابرار‘جیل حسین‘محمد فیاض‘محمد شعیب‘اویس‘عبدالمنان‘بلال احمد اور شرجیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان نے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 01لاکھ 24ہزار 600روپے‘17عددموبائل فونز‘07عدد موٹر سائیکلز اور 07عدد اصیل مرغے برآمد کر لئے گئے قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جو ناقابل برداشت ہے لہذا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم شہر میں اس طرح کا دھندا کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں  ڈی پی او جہلم
 

اشتہارات