Published: 15-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ میٹنگ میں سرکل افسران، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز، انچارج برانچز کی شرکت تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او کمپلیکس میں اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلع بھر میں موجود حساس مقامات، سرکاری بلڈنگز، بنک ہائے، سکول و کالجز، سیشن کورٹس، دربار، مزارات، گریڈ اسٹیشن، مساجد و امام بارگاہ، ہوٹل سرائے وغیرہ کی سیکورٹی کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس کے علاوہ شرپسند عناصر کی خفیہ نگرانی کیلئے بھی پولیس افسران تعینات کئے جائیں۔ ڈی پی او گجرات نے تما م افسران کو ہدائیت دی ہے کہ جمعتہ المبارک پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مہیا کئے جائیں۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ گشت و ناکہ بندی پوائنٹ کو موثر بنایا جائے اور تمام افسران سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس موقع پر شہریوں سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرپسند اور قانون شکن عناصر کے متعلق فوراً پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔