Published: 17-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے جلالپور جٹاں میں قائم گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول نمبر 2 میں تعمیر کردہ نئے بلاک کا افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد اور دیگر افسران موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول نمبر 2 میں تعمیر کردہ نئے بلاک کا افتتاح کیا، بعد ازاں گورنمنٹ میونسپل ماڈل ہائی سکول جلالپور جٹاں میں تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور بچوں میں جرسیاں، یونیفارم تقیسم کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، بچوں کو تعلیم کی فراہمی ہم سب کا فرض ہے، سرکاری اسکولوں میں بچوں کو بہترین تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، نجی اداروں و تنظیموں کے تعاون سے بھی سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سرکاری اسکولوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، استاتذہ کی حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے، طلباء و طالبات کو سرکاری سکولوں میں خوشگوار ماحول فراہم کیا جارہا ہے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سکول کے مختلف حصوں کلاس رومز کا دورہ کیا اور جاری تدریسی امور کا جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے۔