راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،خاندانی تنازعہ پر شہری کو فائرنگ سے زخمی کر کے بیرون ملک فرار ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

Published: 17-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،خاندانی تنازعہ پر شہری کو فائرنگ سے زخمی کر کے بیرون ملک فرار ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار‘راولپنڈی پولیس کی ٹیم اشتہاری کو گرفتار کرنے بیرون ملک گئی تھی، مجرم اشتہاری سال 2021 کے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری مجرم قیصر شہزاد نے فائرنگ کر کے پرویز اختر کو زخمی کیا تھا، اشتہاری مجرم واردات کے بعد دبئی فرار ہوا تھا، راولپنڈی پولیس نیقانونی پراسس کے بعد انٹرپول کے ذریعے اشتہاری مجرم کو گرفتار کروایا جو آج راولپنڈی پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے، اشتہاری مجرم  کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
 

اشتہارات