Published: 20-12-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کاروائی شراب سپلائر گرفتار،10لیٹر شراب برآمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIعدیل افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔