ورلڈ الیکٹرونکس کیساتھ پولیس شہدا کی بہنوں اور بیٹیوں کے جہیز کے سامان کی خریداری پر %50رعائیت کا ایم او یو سائن

Published: 24-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے احسن اقدام! ورلڈ الیکٹرونکس کے ساتھ پولیس شہدا کی بہنوں اور بیٹیوں کے جہیز کے سامان کی خریداری پر %50رعائیت کا ایم او یو سائن تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے شہدا ء کی فیملی کے لئے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کاچیف ایگزیکٹو ورلڈ الیکڑونکس گجرات  چوہدری محمد الیاس کے ساتھ معاہدہ سائن کر دیاگیا۔ ایم او یوکے مطابق ورلڈ الیکٹرونکس کی رامتلائی (گجرات) برانچ میں پولیس شہدا کی بہنوں اور بیٹیوں کے جہیز کے سامان کی خریداری پر  %50 رعایت دی جائے گئی۔ ایم او یوسائن کرنے کی تقریب ڈی پی او کمپلکس میں منعقد ہوئی۔ جس میں چیف ایگزیکٹو ورلڈ الیکڑونکس گجرات چوہدری محمد الیاس نے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کے ساتھ MOU پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کے گجرات پولیس ورلڈ الیکڑونکس انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس شہدا ء کی فیملیزکے لئے  خصوصی کاوش کی۔
 

اشتہارات