’سالار‘ نے تین دن میں 400 کروڑ کا بزنس سمیٹ لیا

Published: 26-12-2023

Cinque Terre

 ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس کی ’سالار‘ نے تین دن میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس سمیٹ لیا۔ ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔نئی فلم  کو بلاک بسٹر سیریز ’کے جی ایف‘ کے دائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو ’کے جی ایف‘ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ’سالار‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا۔

اشتہارات