چین میں اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالب علم ہلاک

Published: 21-01-2024

Cinque Terre

بیجنگ: چین کے صوبے ہینان کے گاؤں میں قائم بورڈ اسکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 سال تک کی عمر کے 13 طالب علم ہلاک ہوگئے۔چینی خبررساں ایجنسی اور سرکاری میڈیا کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہینان کے گاؤں ینشنپو میں قائم ینگ کائی اسکول میں اچانک آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کے بعد کئی طالب علموں نے بھاگ کر اور چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بھی بچائیں جبکہ 13 ایسے بدقسمت نوجوان تھے جو اندر پھنسے رہ گئے اور پھر انہیں آگ کے شعلوں نے جھلسا دیا۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔مقتولین کی شناخت تیسری جماعت کے ابتدائی اسکول کے طالب علموں کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک ٹیچر نے سرکاری خبر رساں ادارے ہیبی ڈیلی کو بتایا کہ یہ سب نو اور 10 سال کے بچوں کی ایک ہی کلاس سے تھے۔آتشزدگی کا واقعہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔واقعے کے بعد پولیس نے اسکول کے سربراہ کو حراست میں لے لیا اور واقعے سے متعلق تحقیق شروع کردی ہے۔

اشتہارات