رام مندر ریلی شرکاء کی بدمعاشی پر پولیس نے الٹا مسلمانوں کی دکانیں مسمار کردیں

Published: 24-01-2024

Cinque Terre

ممبئی: رام مندر ریلی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کی دکانوں کو غیر قانونی تعمیرات کے نام پر مسمار کردیا۔ ممبئی کی معروف شاہراہ میراں روڈ پر کل رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے ریلی نکالی گئی تھی جس میں ہندوتوا کے پرچاریوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نعرے کے شرکا اور دوسرے گروپ کے درمیان تلخ کلامی سے آگے بڑھتے ہوئے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ڈنڈوں، راڈوں، سلاخوں کا آزادانہ استعمال ہوا تھا۔ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 13 افراد کی شناخت کرکے انھیں گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔آج اُسی میراں روڈ پر ممبئی پولیس نے بلڈورز سے دکانوں کو مسمار کردیا جو کہ مسلمانوں کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ دہائیوں سے اس جگہ کاروبار کر رہے ہیں جس کے قانونی پیپرز بھی ہیں لیکن اس کے باوجود اگر کوئی کارروائی کرنی تھی تو پولیس کو نوٹس دینا چاہیے تھا۔

اشتہارات